ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کراچی کے لیے سستی ، باقی ملک کے لیے مہنگی ہونے کا امکان

بجلی کراچی کے لیے سستی ، باقی ملک کے لیے مہنگی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی کےلیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی جبکہ باقی ملک کے لیے مہنگی ہونےکاامکان  ہے 

نیپرامیں کے الیکڑک اور سی پی پی اے کی الگ لگ درخواستوں پرکل سماعت ہوگی،کےالیکٹرک نےاپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.69روپےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست جمع کرارکھی ہے۔سی پی پی اے نےمئی کی ایڈجسٹمنٹ میں10پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دےرکھی ہےنیپرا نے23جون کو پاور ڈویژن کی درخواست پر کے الیکٹرک کی سماعت ملتوی کردی تھی

نیپرا نےقانونی رائے اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد دوبارہ سماعت کا فیصلہ کیا تھا،نیپراکی من وعن منظوری پر7ارب17 کروڑ30لاکھ روپےری فنڈ بنے گا،نیپرانےمارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کےلیےبجلی2 روپے99 پیسےفی یونٹ سستی کی تھی۔کے الیکٹرک کے لیےمارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلوں میں کیاجارہا ہے

مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک نے5.02 روپےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی،سی پی پی اے نےبجلی10پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست جمع کرا رکھی ہے 

سی پی پی اے نےمئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ،نیپرا نےڈسکوزصارفین کے لیے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 93پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا

ڈسکوز صارفین کے لیے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے لیے کیا گیا