ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ویب سائٹ بنا کر اساتذہ کو ٹھگنے والے کی ضمانت

teachers fraud
کیپشن: teachers fraud
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر اساتذہ سے فراڈ کرنے کا معاملہ، سیشن عدالت نے ملزم علی رضا کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

ملزم علی رضا کیخلاف سائبر کرائمز سرکل ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے ایک ویب سائٹ بنائی اور اساتذہ کو باہر بھجوانے کا جھانسہ دے کر خالد محمد خٹک سمیت سولہ اساتذہ سے 51 لاکھ 33 ہزار رقم وصولی کی۔ رقم وصول کرنے کے بعد ملزم نے ویب سائٹ بند کر دی۔ خالد محمود خٹک اور دیگر کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا۔

ملزم نے سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ملزم نے موقف اختیار کیا میرا کسی ویب سائٹ سے کوئی تعلق نہیں، میں نے اساتذہ سے فراڈ نہیں کیا۔ عدالت نےوکیل کے دلائل کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی اور ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔