ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کے میگا پراجیکٹ کا ڈیزائن تبدیل

Gulab Devi Underpass
کیپشن: Gulab Devi Underpass
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (درنایاب) ایل ڈی اے کے میگا پراجیکٹ گلاب دیوی انڈر پاس کے ڈیزائن میں تبدیلی، لاہور بریج پر چڑھنے سے قبل لوپ کے مقام کو پیچھے کردیا گیا، لوپ کو پیچھے کرنے سے اڑھائی کنال اراضی ایکوائر ہونے سے بچ گئی۔

نئے ڈیزائن کے مطابق لاہور بریج پر چڑھنے سے قبل لوپ کے مقام کو پٹرول پمپ کے پاس تھوڑا پیچھے کردیا گیا، جس سے  منصوبے کو 6 کروڑ کی بچت ہوگی۔ لاہور بریج میں اضافے اور ماڈل ٹاؤن کچہری جانیوالوں کو واضح لین میسر آنا تھی۔ لوپ کو تھوڑا پیچھے کرنے سے منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن صفر ہوگئی۔ انڈر پاس کی دیواروں کیلئے باقاعدہ پائلنگ کا آغاز بھی کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق روزانہ چوبیس پائلنگ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، مون سون کی بارشوں کیساتھ پائلنگ اور کھدائی کا عمل انتہائی مشکل ہوگا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں وزیراعلیٰ بھی منصوبے کا باقاعدہ فزیکل معائنہ کریں گے جس کیلئے سائٹ پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ایل ڈی اے میں تین افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے، گریڈ سترہ کے پرائیویٹ سیکرٹری انجم جمیل کو ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان ڈائریکٹوریٹ سے ایڈمنسٹریشن میں تعینات کردیا گیا، سرور علی ندیم کو ایڈمنسٹریشن سے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان میں اور سعید احمد کو ایڈمنسٹریشن میں تعینات کردیا گیا، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer