ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس شہرام سرور کا ججزکی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب

جسٹس شہرام سرور کا ججزکی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چوہدری کا اینٹی کرپشن کورٹس ججزکی دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب،  کہتے ہیں کہ بہت سی انکوائریز میں وقت لگ جاتا ہے، چالان آجائےتوقانون کےمطابق کارروائی کرنا ہوتی ہے، درخواست ضمانت میں کسی کو حق نہ دینا بدیانتی ہے۔
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں اینٹی کرپشن عدالتوں کےججزکی دوروزہ تربیتی ورکشاپ ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کا کہنا تھا کہ بہت سی انکوائریز میں وقت لگ جاتا ہے،جب مقدمہ کا چالان آجائے تو اسے قانون کے مطابق دیکھنا ہوتا ہے، اینٹی کرپشن کورٹس میں زیادہ تردرخواست ضمانتیں آتی ہیں، درخواست ضمانت میں کسی کواس کا حق نہ دینا بدیانتی ہے۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےکئی مقدمات کافیصلہ کیا ہے، عدالتی فیصلوں کو ماننا اور اس سے گائیڈ لائن لیناہم سب پرفرض ہے، کسی بےگناہ کو اندر نہیں رہنا چاہیے۔
تقریب میں جوڈیشل اکیڈمی کےڈائریکٹرز محمد سلیم چوہدری،طارق افتخاراحمد،ایڈیشنل ڈائریکٹررانا عارف علی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبہ بھرکی اینٹی کرپشن کورٹس کےججز تیس جون تک کرپشن قوانین بارے آگاہی حاصل کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer