سانحہ ماڈل ٹاؤن، 7 رکنی لارجربنچ تشکیل

سانحہ ماڈل ٹاؤن، 7 رکنی لارجربنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےسانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جےآئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر7 رکنی لارجربنچ کی تشکیل دے دیا، درخواستوں کو3 جولائی کو سماعت کیلئےمقررکردیا گیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کےبعد بنچ کی تشکیل نوکردی گئی، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان کی سربراہی میں قائم سات رکنی بنچ میں ہائیکورٹ کےسینئرترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس محمد سرفراز ڈوگر،جسٹس اسجد جاوید گھرال اورجسٹس فاروق حیدر شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی،مقدمہ میں ملوث کانسٹیبل خرم رفیق اورایک پولیس انسپکٹر نے نئی جے آئی ٹی کو چیلنج کررکھا ہے، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سےبنائی گئی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔
سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جےآئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں میں سماعت کےدوران وزیراعلی عثمان بزدار سمیت دیگراعلی افسران عدالت کےسامنے پیش ہوچکے ہیں۔ یاد رہےسانحہ ماڈل ٹاؤن کو 6 برس مکمل ہوچکے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 17 جون 2014ء کو   پیش آیا جب پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کی دو عورتوں سمیت 14 افراد جان بحق اور 90 سے زئدافراد شدید زخمی ہوئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer