ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں نمبر گیمز پوری رکھنے کا ٹاسک گورنر اور وزیراعلیٰ کے سپرد

 پنجاب میں نمبر گیمز پوری رکھنے کا ٹاسک گورنر اور وزیراعلیٰ کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: اتحادیوں کی ناراضگی، سیاسی جوڑ توڑ شروع، پنجاب میں نمبر گیمز پوری رکھنے کا ٹاسک بڑوں کے سپرد، پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات بھی دور کرنے  کے لئے رابطے شروع، ن لیگ کے ناراض ارکان پر بھی حکومت نے نظریں جما لیں، گورنر اور وزیراعلیٰ کو ٹاسک دیے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اتحادیوں کی ناراضگی اور سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگئی، پنجاب میں نمبر گیمز پوری رکھنے کا ٹاسک بڑوں کے سپرد کردیا گیا، پارٹی کے ناراض ارکان کے تحفظات بھی دور کرنے کیلئے رابطے شروع کر دئے گئے اور ن لیگ کے ناراض ارکان پر بھی حکومت نے نظریں جما لیں، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹاسک دیدیا گیا۔

 

  پنجاب میں حکومت نے کسی بھی متوقع صورتحال سے بچنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کردی ہے  اور  پنجاب اسمبلی میں کسی بھی متوقع صورتحال سے بچنے کے لئے نمبر گیمز پوری رکھنے کی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، نمبر گیم پوری رکھنے کا ٹاسک وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے سپرد کیا گیا ہے۔

 پنجاب کےبڑے بڑوں نے پارٹی کے ناراض اراکین کے تحفظات بھی دور کرنے کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں اور آزاد اراکین کو بھی اپنے ساتھ رکھنے کے لئے رابطے کئے جارہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین پر بھی حکومت کی نظر ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا آج ہنگامہ خیز اجلاس متوقع ہے، اپوزیشن نے پٹرول قیمتوں میں اضافے  کے خلاف احتجاج کی تیاری شروع کر دی، مسلم لیگ اور  پاکستان پیپلز پارٹی  نے ایندھن نرخوں میں ہوشربا اضافے پر حکومت کو  آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،  حکومت اجلاس میں منظوری  کے لئے مطالبات زر بھی  پیش کرے  گی۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں نے معیشت کو تباہ اور عوام کو پریشان کر دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer