ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کے ذاتی معالج کا پنجاب حکومت کو ایک اور خط

نوازشریف کے ذاتی معالج کا پنجاب حکومت کو ایک اور خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا پنجاب حکومت کو ایک اور خط، لکھتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باوجود طبی معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھتے ہوئے کہا ہےکہ انہیں میاں نوازشریف کے طبی معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ میاں نوازشریف عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کیساتھ ساتھ گردے سمیت دیگر امراض کا بھی شکار ہیں۔

 ڈاکٹرعدنان نےٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص ہے لیکن 20 جون جمعرات سے مسلسل انہیں ملاقات کے دن بھی طبی معائنہ کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ڈاکٹرعدنان کا مزید کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے بھی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر کے ان کی طبیعت ناسازی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھاکہ میاں نوازشریف کو انجائنا کی شکایت ہورہی ہے، ڈاکٹرعدنان نے خط میں ایک دفعہ پھر میاں نوازشریف کے مستقل طبی معائنے کی اجازت کیساتھ کہا ہے کہ صحت کا حق بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer