سٹی42: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کاشف رندھاوا اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر سے جاتی عمرہ رائیونڈ میں ملاقات، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی خرم روحیل اصغر کو لاہور میں یوتھ ونگ کی تنظیم کے حوالے سے ممبر سازی کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق جاتی عمرہ رائیونڈ میں صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر نے کیپٹن (ر) صفدر کو بریفنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کی تنظیم کی صورتحال کے حوالےسے آگاہ کیا۔ جبکہ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور لاہور میں یوتھ ونگ کے ممبرز کی تعداد کو بڑھانے کے سلسلے میں یوتھ ونگ کی مزید رکن سازی کی جائے تاکہ مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہو۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کاشف رندھاوا نے بھی پنجاب کی یوتھ ونگ کی صورتحال کے حوالے سے صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو آگاہ کیا۔