ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک کی دولت میں 600 ارب ڈالر کی ریکارڈ کمی

ایلون مسک کی دولت میں 600 ارب ڈالر کی ریکارڈ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو بڑا مالی دھچکا، دولت میں 600 ارب ڈالر کی ریکارڈ کمی ہوگئی۔

 امریکی میڈیا کے مطابق سپیس ایکس کے شیئرز میں بڑی گراوٹ کے باعث ایلون مسک کی دولت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

 سپیس ایکس کی مارکیٹ ویلیو کم ہوکر تقریباً ڈیڑھ ٹریلین ڈالر رہ گئی ہے۔ جولائی کا مہینہ سپیس ایکس کے لیے بھاری ثابت ہوا، جس کے دوران کمپنی کو رواں سال کا سب سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

 سپیس ایکس کے شیئرز میں کمی کے اثرات ٹیسلا کے حصص پر بھی پڑے اور ٹیسلا کے شیئرز میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

 امریکی میڈیا کے مطابق دولت میں ریکارڈ کمی کے باوجود ایلون مسک کے پاس اب بھی 695 ارب ڈالر موجود ہیں۔ وہ صرف چند ہفتوں تک ٹریلینیئر رہ سکے۔

 ایلون مسک نے دولت میں بڑی کمی کے باوجود اپنے حصص فروخت نہیں کئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی کارکردگی بہتر ہونے کی صورت میں ایلون مسک کی دولت میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer