ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا نیا اقدام، انٹرنیٹ اور دیگر کمپنیوں کی کیبلز پر پول رینٹ  وصول کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا نیا اقدام، انٹرنیٹ اور دیگر کمپنیوں کی کیبلز پر پول رینٹ  وصول کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لیسکو میں بجلی کے کھمبوں پر انٹرنیٹ، ٹیلی کام اور کیبل ٹی وی کمپنیوں کی کیبلز کے لیے ماہانہ پول رینٹ عائد کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے, نیپرا نے لیسکو سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو مشاورت کے لیے ڈرافٹ ارسال کر دیا ہے۔

ڈرافٹ کے مطابق تمام لائسنس یافتہ کیبل، انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے لیے بجلی کے کھمبوں پر کیبلز بچھانے سے قبل لیسکو سے این او سی (NOC) حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ این او سی جاری کرنے سے پہلے لیسکو اور متعلقہ کمپنی مشترکہ طور پر سائٹ سروے کریں گے، جس میں کھمبے کی گنجائش، حفاظتی کلیئرنس اور ساختی حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیپرا کی تجویز کے مطابق لیسکو این او سی ایک ماہ کے اندر بغیر کسی فیس کے جاری کرے گی، جبکہ منظور شدہ کمپنیوں سے بعد ازاں ماہانہ پول رینٹل چارجز وصول کیے جائیں گے۔

ڈرافٹ میں حفاظتی اصول بھی واضح کیے گئے ہیں، جن کے تحت بجلی کی لائنوں کے قریب کام شروع کرنے سے پہلے پرمٹ ٹو ورک حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ایل ٹی لائن سے کم از کم 3 فٹ اور 11 کے وی لائن سے 4 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہوگا۔

نیپرا نے ٹرانسفارمر پلیٹ فارم، کراس آرم، جمپر اور ارتھنگ لیڈ پر کیبلز بچھانے پر پابندی کی بھی تجویز دی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں لیسکو کو این او سی منسوخ کرنے اور متعلقہ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

حکام کے مطابق کیبل اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد نیپرا اس حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔