ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی بحران ؛ ملز مالکان 3 سو ارب سے زائد منافع لے گئے ؛آڈیٹر جنرل

چینی بحران ؛ ملز مالکان 3 سو ارب سے زائد منافع لے گئے ؛آڈیٹر جنرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آڈیٹر جنرل نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ چینی کے موجودہ بحران میں شوگر ملز مالکان نے 3 سو ارب روپے زیادہ کمائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کہے گی تو چینی کے موجودہ بحران کا آڈٹ کر دیں گے۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا کہ 42 خاندانوں نے یہ 3 سو ارب روپے کمائے۔کمیٹی کے اجلاس میں وزارتِ صنعت و پیداوا کی طرف سے چینی کی کمی نہ ہونے اور مارکیٹ میں 173 روپے ایکس مل نرخ سے دستیابی کے دعووں پر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

 
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں رکنِ کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ چینی کی قیمت کی مد میں قوم کے ساتھ 287 ارب روپے کا دھوکا کیا گیا، کیا وجہ تھی کہ راتوں رات ایس آر او جاری کر کے ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی۔خواجہ شیراز نے کہا کہ کسان کا استحصال کرنے کے لیے تمام حکومتی ادارے ایک ہو جاتے ہیں۔معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ ان شوگر ملز کے مالکان کون ہیں؟ ایکس مل قیمت میں ہر مہینے 2 روپے کا اضافہ کس بنیاد پر ہو رہا ہے؟سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے الزام لگایا کہ سب سے زیادہ ملز آصف علی زرداری کی ہیں، دوسرے نمبر پر جہانگیر ترین اور تیسرے نمبر پر شریف خاندان کی ملز ہیں۔اس پر ن لیگ کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ عامر ڈوگر نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی پارٹی کس کے پیسے سے بنی۔شازیہ مری بولیں الزامات لگانے کی بجائے ثابت کریں۔سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں چینی کی پیداوار 76 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن تھی، اس میں سے 13 لاکھ میٹرک ٹن چینی فالتو تھی، 5 لاکھ ٹن چینی آئندہ سال کے لیے ریزرو رکھی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ اور ای سی سی نے 3 مراحل میں 7 لاکھ 90 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، چینی برآمد کر کے 40 کروڑ ڈالرز سے زیادہ زرِمبادلہ کمایا گیا، جب چینی ایکسپورٹ کی گئی مقامی مارکیٹ میں قیمت 143 روپے کلو تھی، اس وقت مارکیٹ میں ایکس مل قیمت 173 روپے فی کلو ہے۔

دستاویز ات کے مطابق  جولائی 2024 سے جون 2025 کے درمیان چینی برآمد کرنے والی شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی ،سب سے زیادہ 7 کروڑ 30 لاکھ 90 ہزار کلو چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے برآمد کی۔تاندلیاں والا شوگر ملز نے 4 کروڑ 14 لاکھ 12ہزار دو سو کلو چینی برآمد کی۔حمزہ شوگر ملز نے تین کروڑ 24 لاکھ 86 ہزار کلو چینی برآمد کی۔  تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمٹیڈ نے دو کروڑ 91 لاکھ سات ہزار کلو چینی برآمد کی ،المعیز انڈسٹریز نے دو کروڑ 94 لاکھ 52ہزار چینی برآمد کی،مجموعی طور پر 67 شوگر ملوں نے 40 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی۔جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے زیادہ 73,090 میٹرک ٹن چینی 11 ارب 10 کروڑ روپے میں برآمد کی،تندلیانوالہ شوگر ملز نے 41,412 میٹرک ٹن چینی 5 ارب 98 کروڑ  روپے میں برآمد کی،حمزہ شوگر ملز نے 32,486 میٹرک ٹن چینی 5 ارب 3 کروڑ روپے میں برآمد کی،تھل انڈسٹریز کارپوریشن نے 29,107 میٹرک ٹن چینی 4,553 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،الموئز انڈسٹریز نے 29,453 میٹرک ٹن چینی 4,322 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،جے کے شوگر ملز نے 26,969 میٹرک ٹن چینی 4,089 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،مدینہ شوگر ملز نے 18,869 میٹرک ٹن چینی 2,787 ملین روپے مالیت میں برآمد کی

فتیما شوگر ملز نے 17,365 میٹرک ٹن چینی 2,684 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،ڈیہرکی شوگر ملز نے 16,533 میٹرک ٹن چینی 2,447 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،رمضان شوگر ملز نے 16,116 میٹرک ٹن چینی 2,413 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،انڈس شوگر ملز نے 14,047 میٹرک ٹن چینی 2,103 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،اشرف شوگر ملز نے 11,317 میٹرک ٹن چینی 1,669 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،شکر گنج لمیٹڈ نے 7,867 میٹرک ٹن چینی 1,128 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،یونی کول لمیٹڈ نے 6,857 میٹرک ٹن چینی 1,019 ملین روپے مالیت میں برآمد کی،حبیب شوگر ملز نے 6,253 میٹرک ٹن چینی 960 ملین روپے مالیت میں برآمد کی

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادوں کی ملکیت رمضان شوگر ملز نے دو ارب 41 کروڑ روپے کی چینی برآمد کی ،جہانگیر ترین کی شوگر ملوں جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز نے 15 ارب روپے سے زائد کی چینی برآمد کی
 وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادوں کی ملکیت رمضان شوگر ملز نے دو ارب 41 کروڑ روپے کی چینی برآمد کی ،جہانگیر ترین کی شوگر ملوں جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز نے 15 ارب روپے سے زائد کی چینی برآمد کی،

 حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کی ایک اور شوگر مل کا انکشاف  ہوا، العربیہ شوگر مل بھی شریف فیملی کی ملکیت نکلی ،العربیہ شوگر مل نے ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد کی 

العربیہ شوگر مل نے 8264 میٹرک ٹن چینی برآمد کی ،العربیہ شوگر مل کے مالکان اور ڈائریکٹرز کی فہرست میں رمضان شوگر مل، شریف فیڈ مل کا نام شامل  ہے ،ڈائریکٹرز کی فہرست میں حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، نصرت شہباز کا نام بھی شامل ہے ۔