جنید ریاض :گریڈ 20 میں ترقی پانے والے اساتذہ کیلئے بری خبر،محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے پری پی ایس بی (Pre-PSB) اجلاس کو ملتوی کر دیا ہے۔
پری پی ایس بی میں 250 اساتذہ کو ترقیاں دی جانا تھی،پری پی ایس بی 105 میل اساتذہ اور 143 خواتین اساتذہ شامل تھی،مذکورہ پری پی ایس بی 4 ماہ قبل بھی ملتوی کردی گئی تھی،پری پی ایس پی اینٹی کرپشن و محکمانہ انکوائری کا اسٹیٹس مکمل نہ ہونے سے ملتوی کی گئی۔
مذکورہ پری پی ایس بی میں لاہور کے 20 سے زائد اساتذہ شامل تھے۔