ملک اشرف : مبینہ سی سی ڈی مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ, لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی جان کے تحفظ کے لئے دائر درخواست پر سماعت ،عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر ہونے کے باعث درخواست نمٹادی.
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے خاتون رحمت بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے بیٹے دلشاد کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے سی سی ڈی کی جانب سے رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے بیٹے کو گرفتار کیا گیاہے اور اس کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم پر رجوع کرکے قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایت کردی.