ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا پہلا بڑا حکم

CM Punjab Chaudhry Pervaiz Elahi
کیپشن: CM Punjab Chaudhry Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

  وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، سیلاب سے متاثرہ افراد کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائے، انتظامیہ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے۔

چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے متعلقہ ادارے کمربستہ ہو جائیں، متاثرہ دیہات میں امدادی کیمپوں میں تمام ضروری اشیاء وافر تعداد میں موجود ہونی چاہئیں۔

  وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثر ہونے والے دیہات کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔