پنجاب کی عدلیہ کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

پنجاب کی عدلیہ کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کی عدلیہ کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار ،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ججز اور ملازمین کو ویکسین کیلئے 15 روز کا وقت دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ  پنجاب کے تمام ججز کورونا ویکسین لازمی لگوائیں،  ضلعی عدلیہ کے ججز اپنے ماتحت عملے کو بھی ویکسین لگوانے کا پابند بنائیں، مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ  ضلعی عدلیہ کے جج اور ملازمین 15 روز میں نادرا کا سرٹیفکیٹ ہائیکورٹ کو بھجوائیں،  مراسلے کی کاپی پنجاب کے تمام سیشن ججز اور ایکس کیڈر عدالتوں کے ججوں کو بھجوا دی گئی ۔