شہباز تتلہ قتل کیس،مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ

 شہباز تتلہ قتل کیس،مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ
کیپشن: Shahbaz Tatla murder case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس میں مزید تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ, کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں  سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ  قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کو جیل حکام نے عدالت پیش کیا۔ پراسیکیوشن کےمطابق سابق ایس ایس پی مفخر عدیل نے دیگر ملزموں کے ساتھ مل کر شہباز تتلہ کو قتل کیا، عدالت میں مزید تین گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی  گئی،اب تک 15 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی ۔