بالی ووڈ نے ایک اور پاکستانی گانا چرا لیا، سوشل میڈیا پرپاک بھارت جنگ چھڑ گئی 

بالی ووڈ نے ایک اور پاکستانی گانا چرا لیا، سوشل میڈیا پرپاک بھارت جنگ چھڑ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ نے میڈم نورجہاں کا گایا ہوا معروف نغمہ اپنی  اینٹی پاکستان فلم کے لئے چرا لیا ، گانا نورا فتحی پر ری پروڈیوس کر کے فلمایا گیا۔ 
رپورٹ کے مطابق گانے ' ظالما کوکا کولا پلا دے' نے ریلیز ہوتے ہی عوامی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے اوراسے پارٹی سانگ آف دی ائیر قرار دیا جارہا ہے، گانا اجے دیوگن کی فلم ’’بھوج، دی پرائڈ آف انڈیا‘‘ جو کہ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق ایک پاکستان مخالف فلم ہے کے لئے فلمایا گیا ہے ۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق عین ممکن ہے کہ گانے کے کچھ مناظر کے ذریعے دشمن ملک کی توہین کی جاسکے، ظالما کوکا کولا پلادے کی ری کریئیشن کے لئے موسیقی تنعشق باگچی نے ترتیب دی ہے جبکہ بول ’’ویو‘‘ نے لکھے ہیں  آواز کا جادو معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے جگایا ہے ، یو ٹیوب پر موجود معلومات کے مطابق ٹی سیریز کی لائسنسنگ کے ساتھ ای ایم آئی پاکستان اور آئی میوزک رائٹس کو گانے کے حقوق ملے ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی گانا چرا کر پاکستان مخالف فلم کے لئے استعمال کرنے پر سوشل میڈیا پر بھی پاک بھارت جنگ چھڑی ہوئی ہے، پاکستانی صارف نے اسے منافقت کی انتہا قراردیا ہے تو بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ اس گانے کو جانتا کون تھا ہمارا شکر گذارہونا چایئے کہ ہم نے اسے ری پروڈیوس کرکے دنیا کو دکھایا۔

فلم کی کہانی پاک بھارت جنگ کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک بھارتی ائیرفورس کا اسکواڈرن لیڈرجسے بھوج ائیر بیس کی تعمیر کا ہدف دیا جاتا ہے، فلم بڑی کاسٹ پر مشتمل ہے جس میں سنجے دت، سونا کشی سنہا، ایمی ورک، شرد کلکر بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں، فلم کے ہدایت کار ابھیشک دھدیا ہیں اور فلم کو پاکستان کے یوم آزادی یعنی 14 اگست سے ایک روز پہلے ڈزنی اور ہاٹ سٹار پر ریلیز کیا جارہا ہے۔

یادرہے گانا  ' ظالما کوکا کولا پلا دے' میڈم نور جہاں نے 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم' چن تے سورما' کے لئے گایا تھا جس میں سلطان راہی مصطفے قریشی انجمن اقبال حسن اور زمرد نے کام کیا تھا۔

 اس گانے کو پھر 2016 میں کوک اسٹوڈیو کے لئے ری پروڈیوس کیا گیااور عمیر جسوال اور میشا شفیع نے اس پر پرفارم کیا, اور اب بھارت نے دیدہ دلیری  سے اسے  دن دیہاڑے چوری کرلیا ہے

M .SAJID .KHAN

Content Writer