ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا یہ ایک پیشہ ور شریف آدمی ہے؟

کیا یہ ایک پیشہ ور شریف آدمی ہے؟
کیپشن: Usman Mukhtar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار عثمان مختار کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، اداکار کی خاتون کے ساتھ آڈیو منظرعام پر آگئی،آڈیو میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ عثمان مختار نے مجھے ہراساں کیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکار عثمان مختار  ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں، اداکار نے ایک خاتون میوزک ڈائریکٹر پر گزشتہ ڈیڑھ برس سے ہراساں اور  بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا تھا، عثمان مختار کی اس کہانی کے پیچھے چھپی حقیقت سامنے آگئی جس نے اداکار کی پریشانی کو مزید بڑھادیا،اداکار عثمان مختار کی جانب سے ہراساں، بلیک میل اور دھمکیاں دینےکے الزامات پر ڈیجیٹل آرٹسٹ مہروز وسیم نے جواباََ اداکار کی خاتون کے ساتھ ہونے والی گفتگوکے سکرین شاٹس اور وائس نوٹس لیک کردیے ۔

 مہرروز وسیم نےفوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر چیٹ کے سکرین شاٹس اور وائس نوٹس شیئر کرتے ہوئے اداکار پر الزام لگایا ہے کہ عثمان مختار نے انہیں ہراساں کیا ، وائس نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ ایک پیشہ ور شریف آدمی ہے؟‘

 مہرروز وسیم نے وائس نوٹس کے بارے میں انکشاف کیا کہ ’یہاں عثمان مختارنے مجھے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک بی ٹی ایس فوٹو ہٹانے کے لیےدھمکی دی جس کے استعمال نہ کرنےکے بارے میں انہوں نے مجھےکبھی نہیں کہا، میں نے اس فوٹو کو استعمال کیا کیونکہ انہوں نےکبھی وہ پروموشنل مواد نہیں بنایا جس کا وعدہ کیا۔‘

مہروز وسیم نے مزید لکھا کہ ’اس سے قبل انہوں نے خود کریڈٹ لسٹ میں حماد حنفی کا نام شامل کیا ۔ یہ ان کی تصویر تھی جو وہ مجھے ہٹانے کو کہہ رہے تھے۔‘

مہرروز وسیم کا مزید کہناتھا کہ اداکارعثمان مختار جسے ہراساں، بلیک میل اور دھمکیاں دینا کہہ رہے ہیں وہ ایک معذرت تھی جو میں نےان سے کی۔

واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار  نے  اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایک خاتون کی جانب سے ہراساں، بلیک میل کیا جا رہا اور  ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،ہراسگی سے متعلق ایف آئی اے کو شکایت کی تھی، طویل جدوجہد کے بعد ایف آئی اے خاتون کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی، جبکہ ابتداء میں جعلی ایڈریسز ہونے کے سبب ایف آئی اے خاتون تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی لیکن اس کے باوجود خاتون کی جانب سے اب تک انھیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer