ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویکسئین نہ لگوانے والے کچھ بھی نہیں کر سکیں گے

NCOC
کیپشن: این سی او سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، سندھ حکومت ٹھیک اقدامات کررہی ہے ہم ان کی مکمل مدد کریں گے۔ سندھ حکومت کو فوج اور رینجرز ہر سہولت فراہم کریں گے۔

اسد عمر نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ویکسی نیشن کے اساتذہ سکولز نہیں جا سکیں گے، سکولز کی بسیں چلانے والا سٹاف ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی بھی ویکسی نیشن لازمی ہے۔ پبلک سیکٹر ملازمین ویکسین کے بغیر دفتر نہیں جاسکیں گے، ہوٹل مالکان اور مکمل عملے کے لیے ویکسین لازمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرین، بس، ٹیکسی ، رکشہ کے ڈرائیورز، دکاندار، دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین پر ویکسین لازمی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ تمام بتائے گئے افراد 31 اگست تک ویکسین لگوالیں، یکم اگست سے صرف وہ لوگ جہاز کا سفر کرسکیں گے جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوگی کم سے کم سنگل ڈوز والے جہاز کا سفر کرسکیں گے۔ پورے پورے شہر بندکرنا اس وبا کا علاج نہیں، جن چیزوں سے خطرہ پیدا ہوتاہے ان کی بندش کرنے جارہے ہیں۔