ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت  کی قیمت میں پھر اضافہ

broiler
کیپشن: broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ر یاض)برائلر مرغی کے گوشت  کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز  میں  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 33 روپے فی کلو کمی کی گئی تھی  اور برائلر مرغی کا گوشت 216 روپے سے کم ہو کر 183 روپے فی کلو ہو گیا تھا تاہم اب مرغی کا گوشت تین روپے مہنگا ہونے سے 286روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

 زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 120 روپے جبکہ پرچون ریٹ 128 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے،فارمی انڈوں کی قیمت 162 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 740 روپے کی ہوگئی۔

شہریوں نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام نہ ہونے پر  عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں  کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے  تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے اور پہلے کی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر نہ پہنچنے پائے کیونکہ مہنگائی نے پہلے ہی غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔