( سٹی 42 ) اوگرا نے اگست کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی، ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگست کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ پٹرول 7 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل عید کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے عید پر قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔ تاہم اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دے دی۔ پٹرولیم لیوی کم کرکے عوام کو اضافے کے بوجھ سے بچایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاشی صورتحال کے باعث قیمتیں بڑھانے کے لیے حکومت پر دباؤ ہے۔
ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل 15 روز بعد کرنے کی سفارش کر چکی ہے۔ جولائی کے مہینے میں عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔
ادھر وزارت خزانہ کے ساتھ ساتھ آئل کمپنیاں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خواہشمند ہیں۔ وزارت پٹرولیم نے تمام تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہیں جبکہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کل شام تک ہونے کا امکان ہے۔