جعلی ڈگریوں پر اساتذہ کی تعیناتیوں کا انکشاف

جعلی ڈگریوں پر اساتذہ کی تعیناتیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) سی ڈی جی ایل سکولوں میں اساتذہ کی ڈگریاں مبینہ طور پر جعلی ہونے کا معاملہ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں کے 90 فیصد اساتذہ کو ان سروس پرموشن نہیں ملے گی۔

سی ڈی جی ایل سکولوں میں بے شمار اساتذہ کی بھرتی جعلی ڈگریوں پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر محکمہ تعلیم نے کارپوریشن سکولوں کے اساتذہ کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے میونسپل کیڈر اساتذہ کو ترقیاں نہ ملنے کی وجہ سے جنرل ایجوکیشن اور پروفیشنل کوالیفکیشن کا پورا نہ ہونا بھی ہے۔

نئے رولز کے مطابق جنرل ایجوکیشن میں میونسپل اساتذہ کے پاس کم از کم بی ایڈ کی ڈگری ہونا لازمی ہے، سکول ایجوکیشن کے مطابق ان سروس پرموشن کے حصول کیلئے میونسپل کیڈر اساتذہ کو اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرانا لازمی ہوگا۔ ترقیوں کیلئے کارپوریشن سکولوں کے اساتذہ کا متعلقہ بورڈز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے اپنی ڈگریاں تصدیق کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

بغیر تصدیق سی ڈی جی ایل سکول کے کسی ٹیچر کو ترقی نہیں دی جائے گی، سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے حامل سی ڈی جی ایل سکولوں میں تعینات اساتذہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ان سروس پرموشن میرٹ پرکی جائیں گی۔