لاک ڈاؤن کے دوران کون کون سے کاروبار کھلے رہیں گے؟ فہرست جاری

 لاک ڈاؤن کے دوران کون کون سے کاروبار کھلے رہیں گے؟ فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری)محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کھلے رہنے والے کاروبار کی فہرست جاری کر دی ۔ہسپتال، میڈیکل، کریانہ سٹورز، آٹا چکیاں ، بینک ، کوریئر سروسز ، ڈرائیور ہوٹلز، ورکشاپس ، پٹرول پمپس ،پنکچر شاپس  ، ایل پی جی گیس فلنگ ، گوشت، دودھ دہی کی دکانیں ،تندور کھلے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کھلے رہنے والے کاروبار کی فہرست جاری کر دی ہے، ڈرائی کلینرز اور ٹیلر ماسٹرز کو بھی کاروبار کی اجازت  ہے ، بلڈنگ میٹریل اور سینٹری کی دکانیں بھی مقررہ اوقات میں کھلی رہیں گی ۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور مقامی ٹرانسپورٹ چوبیس گھنٹے چلے گی ۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبار کی مکمل فہرست جاری کر دی۔ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن( ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق تمام طبی مراکز، فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، ٹائرپنکچر شاپس، آٹا چکیاں، پوسٹل،کورئیر سروسز ، ڈرائیور ہوٹلز، پٹرول پمپ، آئل ڈپو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ریسٹورنٹس پر صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔ ایل پی جی گیس شاپس،فلنگ پلانٹس، زراعت مشینری، پرنٹنگ پریس، کال سنٹرز 50فیصد عملے کیساتھ اورکشاپس اورسپیئر پارٹس شاپس بھی کھلی رہیں گی۔ گراسری، بیکریز اور کریانہ سٹور، پھلوں، سبزیوں کی دکانیں ، گوشت،دودھ کی دوکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔

بین الاضلاع اور شہروں کے اندر پبلک ٹراسپورٹ 24 گھنٹے میسر رہے گی۔ بینک، کرنسی ایکسچیج، ٹیلی کام فرنچائز، ڈرائی کلنیر،ٹیلر ماسٹرز کی دکانیں بھی پہلے سے مقررہ اوقات کے تحت کھلی رہیں گی ۔ آٹو ورکشاپس، تعمیراتی کام سے منسلک بلڈنگ میٹریل ، شیشہ، ایلومینیم وغیرہ کی دکانیں بھی کھلی رہ سکیں گی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق 5 اگست تک جاری رہے گا اور اس حوالے سے کسی بھی نوعیت کی معلومات اور رہنمائی حاصل کرنے کیلئے شہری کورونا ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer