پاکستان نے آخری میچ جیت کر نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوینٹی سیریز برابر کر دی

pkistan vs New Zeeland, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان نے نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو  9 رنز سے شکست دے کر  پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز  برابر کر دی۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا، دوسرا میچ پاکستان نے  جیتا جبکہ تیسرا اور چوتھا میچ مہمان ٹیم نے جیت لیا تھا۔ آج کا میچ  سخت مقابلہ کے بعد پاکستان کے حصہ میں آ گیا۔

پاکستان نے پہلے کھیل کر 178 رنز بنائے اور جواب میں مہمان ٹیم 19.2 اوورز میں 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، نیوزی لینڈ کے اوپنر بلنڈل کے جلد آؤٹ ہونے کے باوجود دوسرے اوپنر ٹم سیفرٹ نے اچھا آغاز فراہم کیا  اور بتدائی چھ اوورز میں دس رنز سے زیادہ کا رن ریٹ برقرار رکھا۔

  ٹم سیفرٹ33 گیندوں پر 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ْ۔اور ٹوم بلنڈل نے 4 رنز بنائے۔  مائیکل بریس ویل نے  23 اور مارک چیپ مین نے  12 رنز بنائے۔  کول مکونشے نے 1 اور جیمز نیشم نے  16 رنز بنائے۔     زکارے فولکیس صفر اور اِش سودھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  جوش کلارکسن نے 38  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  بین سئیرز نے  7 رنز بنائے۔

پاکستان کی باؤلنگ

شاہین آفریدی نے 4 اووروں میں 30 رنز دے کر  4  وکٹیں حاصل کیں۔  اسامہ میر نے  4 اووروں میں  21  رنز دے کر 2  وکٹیں لیں۔  شاداب خان اور عماد وسیم کو ایک ایک وکٹ ملی۔ 

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کےآخری میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اووروں میں  178 رنز بنا لئے تھے۔  پاکستان کے 5 بیٹر آؤٹ ہوئے اور رن ریٹ 8.9 تک پہنچ گیا۔ کپتان بابر اعظم نے 44 گیندوں سے  69 رنز بنائے اور سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی چوکے مارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آخری میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ۔ بابر اعظم نے اپنی اننگز میں 6  چوکے اور 2 چھکے مارے۔  اوپنر صائم ایوب 1 رن پر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 31, فیضان 43 رنز بنا سکے۔ افتخار احمد 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے,  شاداب خان 15,  عماد وسیم 4 رنز کےے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی باؤلنگ

نیوزی لینڈ کے  بین سئیرز، اش سودھی، جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ لی۔  ول او رورکے اور زکارے ولکیس نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس

آخری ٹی 20 میچ میں  نیوزی لینڈ کے  کپتان بریس ویل نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ کنڈیشن پچھلے میچ کی طرح ہو گی ، بریس ویل نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئیں ۔ 

 بابر اعظم  نے بتایا  تھا کہ 180 سے 190 رنز بنائیں گے۔  واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2.1 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔