ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا ٹی 20 میچ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیدی

پہلا ٹی 20 میچ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان نے آسٹریلیا  کو 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 22 رنز سے شکست دے دی ۔ 

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے  نقصان پر 168 رنز بنائے۔ صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم  مقررہ اوور میں 8 وکٹوں پر 146 رنز بناسکی۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں جبکہ تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں ماہلی بیئرڈمین ، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا شامل ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم ٹریوس ہیڈ کی قیادت میں میتھیو شارٹ، کیمرون گرین ، میتھیو رنشا، کوپر کونلی، مچل اوون، جوش فلپس، جیک ایڈورڈ، زیویر بریٹ لیٹ، ایڈم زمپا اور ماہلی بیئرڈ مین پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا ،بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان ،شاداب خان ،محمد نواز، شاہین آفریدی ،سلمان مرزا اورابرار احمد  شامل ہیں۔