ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے بائیو میٹرک، شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی

گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے بائیو میٹرک، شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :شہریوں کوگاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے بائیو میٹرک  میں بڑی سہولت دینے کا اعلان کردیاگیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نادرا ٹیکنالوجیز کے تعاون سے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ۔
گاڑیوں کی آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پاک آئی ڈی کا اجراء ہو گیاہے جس کی مدد سے گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر گاڑیوں کی بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی۔

آن لائن بائیو میٹرک سے ناصرف مقامی بلکہ اوورسیز پاکستانی بھی مستفید ہو سکیں گے، پاک آئی ڈی سے دستی حلف ناموں اور سفارت خانوں کی بجائے آن لائن بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی۔