ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوی جین-زی الیکٹرک سکوٹر پاکستان میں لانچ، قیمت کتنی،فیچرز کیا ہیں؟

ایوی جین-زی الیکٹرک سکوٹر پاکستان میں لانچ، قیمت کتنی،فیچرز کیا ہیں؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان میں الیکٹرک سکوٹر مارکیٹ میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے، ایوی نے باضابطہ طور پر اپنا جدید جین-زی الیکٹرک سکوٹر متعارف کروا دیا ہے۔

 یہ اسکوٹر لیتیھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری سے لیس ہے اور شہر میں روزمرہ آمد و رفت کے لیے جدید سہولتیں فراہم کرتا ہے۔

 اس اسکوٹر میں 1000 واٹ کا موٹر دیا گیا ہے جس کی کمپنی 2 سال کی وارنٹی فراہم کر رہی ہے،جین-زی اسکوٹر میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری استعمال کی گئی ہے، جو 76.8V اور 27Ah کی ہے اور اس پر 36 ماہ کی وارنٹی بھی دی گئی ہے۔

 ایک چارج میں یہ اسکوٹر 70 سے 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

 اس اسکوٹر کے ڈیزائن میں ایلومینیم رِمز اور فرنٹ ڈسک بریکس شامل ہیں جو سواری کو محفوظ اور آرام دہ بناتے ہیں، اضافی سہولتوں میں ریورس گئر، کروز کنٹرول اور سائیڈ اسٹینڈ سینسر شامل ہیں جو شہری آمد و رفت میں سہولت فراہم کرتے ہیں، ایوی جین-زی اسکوٹر کی قیمت 215,000 روپے رکھی گئی ہے۔

 پاکستان میں الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے،بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں، کم دیکھ بھال کے اخراجات اور مقامی و بین الاقوامی برانڈز کے داخلے نے صارفین کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز کو زیادہ قابل رسائی بنایا ہے۔

 ایوی کا جین-زی ماڈل شہر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو نہ صرف ماحولیاتی طور پر دوستانہ ہے بلکہ صارفین کو جدید سہولتیں اور محفوظ سواری بھی فراہم کرتا ہے، کمپنی کے مطابق یہ سکوٹر درمیانے درجے کے شہری مسافروں کے لیے ایک پرکشش اور معقول انتخاب ہے۔