ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو کے محبوب پانڈا کو الوداع کہنے کیلئے سینکڑوں مداح جمع ہو گئے

ٹوکیو کے محبوب پانڈا کو الوداع کہنے کیلئے سینکڑوں مداح جمع ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پچاس برس بعد پہلی بار جاپان پانڈا سے خالی ہوگیا، جب یوینو چڑیا گھر کے جڑواں بچے لی لی اور شاؤ شاؤ   چین واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

چار سالہ جڑواں  پانڈا لی لی اور شاؤ شاؤ  2021 میں یوینو چڑیا گھر میں پیدا ہوئے تھے جنھیں حال ہی میں ٹرک کے ذریعے چین روانہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی روانگی پر سینکڑوں مداح جمع ہوئے اور پانڈا سے محبت کے اظہار میں خصوصی لباس اور بیجز پہن کر انہیں الوداع کہا۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ معاہدے کے مطابق جاپان میں موجود پانڈا لی لی اور شاؤ شاؤ چین واپسی کے سفر پر روانہ ہو رہےہیں۔ ہم ہمیشہ جاپانی عوام کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ چین آکر پانڈا دیکھیں۔

ایک جاپانی مداح نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میرے اپنے بچے دور جا رہے ہوں، یہ بہت دکھ کی بات ہے، جبکہ ایک اور شخص نے کہا کہ میں نے اپنے دل کا ایک حصہ کھو دیا ہے۔

ان پانڈا کی واپسی جاپان اور چین کے تعلقات کے تناظر میں ایک علامتی لمحہ ہے، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تعلقات بہتر ہوئے تو پانڈا دوبارہ جاپان آ سکتے ہیں۔

 لی لی اور شاؤ شاؤ کی روانگی ایک دوستی کی علامت بھی ہے  جو شاید مستقبل میں پھر لوٹ آئے۔