ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: طیارے کا پہیہ اڑان بھرتے ہی نیچے جا گرا

لندن: طیارے کا پہیہ اڑان بھرتے ہی نیچے جا گرا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: برطانیہ میں ٹیک آف کے دوران طیارے کا پہیہ نیچے گر گیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ائیر لائن کے طیارے کا ٹیک آف کے دوران ایک پہیہ نیچے جا گرا۔

 پچھلا پہیہ اس وقت گرا جب طیارہ لندن آنے کیلئے نیواڈا ائیرپورٹ سے اڑا تھا۔

  طیارے نے نیواڈا ائیرپورٹ سے رات 9 بجکر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پہیہ گرنے کے باوجود پائلٹ نے پروازجاری رکھی اور مقررہ وقت سے 27 منٹ پہلے بحفاظت لندن اترا۔

  طیارے کا پہیہ گرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، تحقیقات جاری ہیں۔