جنید ریاض : سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری سکولوں میں سمارٹ لیب بنانے کیلئے 2 لاکھ کروم بک لینے کا اعلان،آوٹ آف سکولز بچوں سمیت 2 لاکھ سے زائد طلبہ کے ڈیجیٹل آئی ڈی بنا کر انہیں انٹرنیٹ سیفٹی ٹولز اور ڈیجیٹل لرننگ فراہم کی جائے گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں سمارٹ لیب بنانے کیلئے 2 لاکھ کروم بک لینے کا اعلان کردیا۔ کروم بک سے 2 لاکھ بچوں کو "جمنی" کے تعاون سے ڈیجیٹل لرننگ ٹولز سکھائے جائیں گے۔آوٹ آف سکولز چلڈرن کے فری ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائے جائیں گے۔آوٹ آف سکولز چلڈرن کو آئی ڈیز کےذریعے کروم بک تک رسائی بھی دی جائے گی۔پانچ لاکھ اساتذہ کو کروم بک کے ذریعے مفت گوگل سرٹیفکیشن فراہم کی جائیں گی۔اساتذہ گوگل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد دوسرے اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے۔اساتذہ وطلباء کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سکھانے کیلئے گوگل فار ایجوکیشن اور پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے مابین معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔