محسن نقوی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے

 محسن نقوی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے خانہ کعبہ کا طواف وداع کیا اور نوافل ادا کئے، محسن نقوی نے وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے دعا بھی کی۔
دوسری جانب محسن نقوی کا سعودی عرب میں قیام کے دوران شاندار مہمان نوازی پر شاہی خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بہت محبت اور پیار ملا ،جس طرح ہمارے وفد کا خیال رکھا گیا یہ ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا،سعودی عرب ہمارے لئے عقیدتوں کا محور ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔