ن لیگ ہاؤس جلانے کاکیس،صنم جاوید کی ضمانت منظور

ن لیگ ہاؤس جلانے کاکیس،صنم جاوید کی ضمانت منظور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جمال الدین)مسلم لیگ (ن )ہاؤس جلانے کاکیس  کے معاملے پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نےصنم جاوید کی درخواست ضمانت پر  وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
صنم جاوید کے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،عدالت  نے  رہائی کیلئے ملزمہ کو 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مستردکرنےکی استدعاکی تھی۔

 صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کر رکھا ہے۔