(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا جس کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے 3 افراد جاں بحق اور300 زخمی ہوئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا، جہاں ایمرجنسی اہلکاروں کے مطابق زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.9 ریکارڈ کی گئی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 19 جنوری کو بھی ایران میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا تھا، زلزلے کے نتیجےمیں 70 افراد زخمی اور 300 گھروں کو نقصان پہنچاتھا ۔
زلزلے کیوں آتے ہیں؟
زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔