عمر اکمل کا نجم سیٹھی کے نام پیغام

عمر اکمل کا نجم سیٹھی کے نام پیغام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات استعمال کرنے کی اجازت مل گئی جس پر  انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر  رہے ہیں۔

عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور  ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ اور  شکیل شیخ کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔

Ansa Awais

Content Writer