عوام کیلئے بُری خبر، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے اضافہ

Petrol Prices
کیپشن: Petrol Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ کر دیا۔ 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی خبریں سامنے آئیں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد تک کا اضافہ ہوا، ہمیں ان سب چیزوں کو سامنے رکھنا پڑے گا، جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں 35 روپے اور مٹی کے تیل، لائٹ ڈیز ل کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر اضافہ  کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر تک اضافے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، پچھلے 4 ماہ میں ایک بار بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کو نہیں بڑھایا گیا، اوگرا کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرو ل 249روپے 80 پیسے فی لیٹر  ہو گیا ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 262روپے 80پیسے فی لیٹر  پر پہنچ گیا ہے ، کیروسین آئیل 189 روپے فی لیٹر  اور لائٹ ڈیز ل 187روپے فی لیٹر  ہو گیا۔