کپل شرما  مہینے کاکتنا کماتے ہیں ، حیران کن انکشاف

kapil sharma indian host
کیپشن: kapil sharma
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : معروف بھارتی کامیڈین اور میزبان کپل شرما فوربس انڈیا سیلیبریٹی لسٹ میں ٹاپ 100 میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ کپل شرما کی دولت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

 ایک رپورٹ کے مطابق، کپل شرما کے پاس مجموعی طور پر 242 کروڑ روپے کی جائیداد ہے۔ کپل شرما ایک ماہ میں 3 کروڑ سے زیادہ کما لیتے ہیں۔ اور ایک سال میں اس کی کمائی 36 کروڑ روپے بنتی ہے۔ 

کپل شرما کے بارے میں ایک اور بات شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے اور وہ یہ کہ وہ ٹی وی کے ایک ایپی سوڈ کے 40 سے 90 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ 

وہ ایک برانڈ انڈورسمنٹ کے لیے 1 کروڑ روپے لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ان دنوں نیٹ فلکس شو ’کپل شرما - آئی ایم ناٹ ڈن یٹ‘بھی کر رہے ہیں۔ لیکن اس شو میں وہ بات نہیں ہے جو ان کے ٹی وی شو میں ہے۔

کپل شرما کا گھر ممبئی کے انتہائی پوش علاقے میں ہے۔ یہ بہت پرتعیش ہے۔ ان کے گھر کی قیمت آٹھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کپل شرما کی ملک بھر میں کئی رئیل پراپرٹیز بھی ہیں۔ ان کے علاوہ کپل کے پاس کئی مہنگی اور لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں ''رینج روور ایوکیو'' ، والوو ایکس سی 90، مرسیڈیز بینز ایس ڈی فور اور ایک کسٹمائزڈ وینٹی وین شامل ہیں ۔