گندم خریداری کیلئے باردانہ ٹینڈر کی تاریخ کا اعلان

گندم خریداری کیلئے باردانہ ٹینڈر کی تاریخ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: سال 2021 - 22 میں خریدی جانیوالی گندم کے لیے درکار 75 ہزار باردانہ بیلز کا آڈر دیا جائیگا، محکمہ خوراک ٹینڈرز کے لیے جلد اشتہار دے گا، 15 فروری سے فرموں کے لیے ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2021-22 کے لیے گندم خریداری کا معاملہ،نئے سال کے لیے خریدی جانے والی گندم کے لیے درکار باردانہ کی تعداد محکمہ خوراک نے فائنل کر لی، محکمہ خوارک کا بار دانہ کی فراہمی کے لیے ٹینڈرز جاری کرنے کا فیصلہ۔

 چند روز میں ٹینڈر کے لیے اخبارات میں اشتہار دیا جائیگا، محکمہ خوراک باردانہ کے لیے 15 فروری سے ٹینڈرز کھولے گا،75 ہزار باردانہ بیلز کی فراہمی کے لیے ٹینڈرز کھولے جائیں گے، ٹینڈرنگ میں حصہ لینے والی تمام فرمیں باردانہ کے ٹیسٹنگ سیمپلز فراہم کریں گی۔

باردانہ سیملز کی کوالٹی کو ٹیسٹ کروا کر ٹھیکہ دیا جائیگا۔

Shazia Bashir

Content Writer