اداکارہ نےشفقت محمود کاٹویٹ شیئر کردیا،طلبا کااہم مطالبہ

اداکارہ نےشفقت محمود کاٹویٹ شیئر کردیا،طلبا کااہم مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وفاقی وزیرتعلیم کی صاحبزادی اور معروف اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد کے ٹویٹ کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیاتو دلچسپ کمنٹس اور تبصروے شروع ہوگئے، طلبانے حلیلے بہانے کیے اور اداکارہ سب درخواست کی تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرادیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی جانب سے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یونیورسٹیز کوآن لائن امتحان لینے کی اجازت دے دی گئی جبکہ طلبا نے بھی آن لائن امتحانات کا مطالبہ کیا۔بعدازاں وفاقی وزیرتعلیم کی بیٹی اور اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد کے ٹویٹ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور طلبا نے اس پر اپنی رائے دینا شروع کردی، انسٹاگرام پر موجود طلبا نے اداکارہ تاراسے مطالبہ کیا  کہ وہ اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کے سامنے بیماری کا بہانہ بنائیں تاکہ وہ طلبا کو کچھ دن اور چھٹیاں دے سکیں۔ 

ایک صارف نے کہا کہ تارا آپ تاروں کی طرح رنگ لے آؤ، جیسے تارے اندھیروں میں چمکتے ہیں، آپ بھی تھوڑا اندھیرا ختم کرو، اپنے پاپا کو مناؤ کے ایگزام آن لائن کردیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Tara Mahmood (@tararara247)

 منت نامی صارف نے کہا کہ آپی سکول بند کروادو، پلیز دعا دیں گے سارے سٹوڈینٹس۔یہی نہیں متعدد طلبا کی جانب سے مزید تبصروں کا سلسلہ جاری ہے،ایک صارف نے اداکارہ کو آنٹی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا تارا!آنٹی اپنے پاپا سے کہیں کہ یو او ایل(یونیورسٹی) کے پیپر آن لائن لے لیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer