ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹی پر جانیوالی غیرملکی خاتون نشے کی زیادتی سے جاں بحق

پارٹی پر جانیوالی غیرملکی خاتون نشے کی زیادتی سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :لاہور کی ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں غیر ملکی خاتون مبینہ طورپر نشے کی زیادتی سے ہلاک ہو گئی۔

  پولیس کے مطابق لیزا نامی افریقی خاتون ستوکتلہ میں مقیم تھی اور  وہ اپنے دوست کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی اٹینڈ کرنے گئی تھی جہاں نشے کی زیادتی سےاس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے موقع  سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا جب کہ لیزا کا خاوند منشیات کے مقدمہ میں کوٹ لکھپت جیل میں ہے۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوں گے۔

 یاد رہے لاہور پولیس کا بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کے بعد اب منشیات فروشوں کے خلاف بھی بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ایس ایس پی اپریشنز احسن سیف اللہ کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گئے۔ لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں منشیات کی سپلائی لائن کو توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے لاہور پولیس نے بڑے منشیات فروشوں کے گینگز پکڑنے کے لیے حساس اداروں کی بھی مدد مانگ لی جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ بڑے منشیات فروشوں کے گینگز کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔


 ایس ایس پی اپریشنز احسن سیف اللہ چوہدری کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گئے، آپریشن کا مقصد نوجوان نسل کو اس مہلک زہر سے بچانا ہے۔