ائیر ہوسٹس کی ایسی حرکت کہ انتظامیہ نے آف لوڈ کردیا

ائیر ہوسٹس کی ایسی حرکت کہ انتظامیہ نے آف لوڈ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پی آئی اے ائیر ہوسٹس کی لاہور سے لندن جیولری کی اسمگلنگ کی کوشش، ائیرہوسٹس کو آف لوڈ کر دیا گیا، پی آئی اے ائیرہوسٹس بینش سلیم لاہور سے لندن کی پرواز پر آن ڈیوٹی تھی.

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس بینش سلیم پی آئی اے کی پرواز پی کے757سے لندن جا رہی تھی،ائیرہوسٹس کے بیگ سے خلاف قانون جیولری برآمد ہوئی، پی آئی اے ویجیلنس سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ائیر ہوسٹس کے سامان سے جیولری برآمد کی۔

جیولری برآمد ہونے کے بعد فضائی میزبان کو آف لوڈ کر دیا گیا جبکہ فضائی میزبان کو 3 روز کے لیے نوکری سےمعطل جبکہ ایک ماہ کے لیے انٹرنیشنل فلائیٹ پر ڈیوٹی کرنے سے روک دیا گیا۔

پی آئی اے ویجیلنس سیل نے فضائی میزبان کیخلاف محکمانہ کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer