پاک سری لنکا تجارت میں اہم پیشرفت

پاک سری لنکا تجارت میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کا مشن، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر عظمی شاہد کی زیر قیادت لاہور چیمبر کا تجارتی وفد سری لنکا روانہ ہوگیا۔

لاہور چیمبر سے تجارتی وفد سری لنکا کیلئے روانہ ہوگیا۔ ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہورآف کامرس اینڈ انڈسٹری عظمی شاہد کی سربراہی میں سری لنکا جانے والے وفد میں بزنس ویمن بھی شامل ہیں۔ وفد اراکین میں سارہ علی، عبدالخالق، محمد وسیم اسلم، نوید چودھری، علی رضوان اور منصور قمر شامل ہیں۔

ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر عظمی شاہد نے کہا کہ وفد سری لنکن صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت بڑھانا ہے۔