ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی درآمد جاری رکھنے کا حکم

 گندم کی درآمد جاری رکھنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) عدالت نےگندم کی فوری درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کسان بیٹھا رو رہا ہے اگرشوگرملیں خسارے میں ہیں تو اب تک بند ہوجانے چاہئیں تھیں۔
چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم پرایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی ، سیکرٹری خوراک وقاص محمود سمیت دیگر پیش ہوئے، درخواست گزاراظہرصدیق نےکہاکہ عدالت چینی کی برآمد اور گندم کی درآمد پرفوری طور پر پابندی عائد کرئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی نے بتایاکہ پنجاب حکومت کاچینی اور گندم کی ایکسپورٹ کاکوئی منصوبہ نہیں،ایکسپورٹ کامعاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی دیکھتی ہے،شوگرملزکےوکیل نےکہا کہ قیمتوں میں اضافہ طلب ورسد میں فرق کی وجہ سے ہوا، عدالت کو بتایا گیا مارکیٹ میں چینی 75سے 80روپے کی دستیاب ہے۔

چیف جسٹس نےکہااگرشوگرملیں خسارے میں ہیں تو اب تک بند ہوجانی چاہئیں تھیں،کسانوں کو ادائیگی کیوں نہیں ہوتی،کیا کین کمشنرکےہاتھ بندھے ہوئے ہیں، کسان بیٹھا روتا رہتا ہے کین کمشنرکیاکررہا ہے؟
عدالت نے چینی اور گندم کے سٹاک، امپورٹ ، ایکسپورٹ خریدوفروخت کا ریکارڈ 03فروری کوپیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نےشوگر ملز سے متعلق نئی قانون سازی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین فروری تک ملتوی کردی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer