پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) پنجاب کابینہ کے چوبیسویں اجلاس کے ایجنڈے پر تئیس ایجنڈا آئٹمز شامل کی جائیں گی، اجلاس 30 جنوری کو دن گیارہ بجے شروع ہوگا،لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے چائینز شہروں سے جڑواں شہروں کی منظوری بھی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کےمنٹس آف میٹنگ کی توثیق ہوگی، لاہور اور چائینز صوبے جیانگ زو کے شہر زوہاؤ کے مابین ایم او یو کرنے کی منظوری دی جائے گی، پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل کے چیئرمین کی نامزدگی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

انجمن ناشران قرآن مجید کے سربراہ کے نام کی تبدیلی کی منظوری، قرآن پاک کے شہید نسخوں کیلئےڈسپوزل پلانٹ کی تشکیل اورفیصل آباد اور چن ڈھاؤسٹی کے مابین سسٹر سٹیز کے معاہدے،والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور کے جاری پروجیکٹ کی انجنیئرنگ کے تخمینہ کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں ایس سی سی ایف ڈی سے متعلق کیے گئے اکیسویں اور بائیسویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ہوگی،پنجاب اسٹامپ رولز 1934 میں ترامیم کی منظوری بھی دی جائے گی، اجلاس میں پنجاب پولیس سپیشل پرانچ ٹیکنیکل کیڈر سروس رولز 2016 میں ترامیم کرکے پرنسپل پولیس ڈوگ بریڈنگ سینٹر کی تعیناتی کی منظوری ہوگی۔

علاوہ ازیں صوبائی کابینہ پنجاب الیکٹرک انوائس مانیٹرنگ سسٹم رولز 2019 کی منظوری دے گی اورآڈیٹرجنرل پاکستان کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ آرگنائزیشن کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیاجائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer