کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی کراچی میں کراچی کنگز پر حیرت انگیز فتح

Quetta Gladiators, Karachi Kings, City42 , National Stadium Karachi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ایس ایل 9 کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیدئیٹرز نے کراچی کنگز کو  کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ پر  5 وکٹوں سے شکست دے دی۔  رتھر فورڈ نے 31 گیندوں پر 58 رنز بنائے، عقیل حسین 17 گیندوں پر  22  رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  رتھر فورڈ نے آخری اوور میں درکار 15 رنز بنانے کے لئے انور علی کو دو چھکے مارے، ایک بال پر دو رنز بنائے اور آخری گیند پر چوکا مار دیا۔ یہ ان کا میچ میں اکلوتا چوکا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے 6 چھکے مارے۔

 کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے 166  رنز کے تعاقب میں 14 اووروں میں 100 رنز کا سنگ عبور کر لیا تھا اور 15 اووروں میں 110 رنز بنا لئے تھے۔ گلیڈئیٹرز کی پہلی وکٹ 57 رنز پر گری تھی، سو رنز تک پہنچتے پہنچتے  اس کے 5 بیٹر آؤٹ ہو گئے۔  کراچی کنگز کے  آج ٹیم میں شامل کئے گئے سپنرز  زاہد محمود اور مرزابانی نے وکٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روسو اور  شیرفن رتھر فورڈ کو زیادہ رنز بنانے سے بڑی حد تک روکے رکھا ۔روسو  کے 6 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد عقیل حسین اور رتھ ر فورڈ نے  مستقل مزاجی کے ساتھ رنز میں اضافہ کیا اور 8 اووروں میں 80 رنز کا اضافہ کیا۔ 

 گلیڈئیٹرز کے اوپنر سعود شکیل چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ انہوں نے 20 گیندوں سے 24 رنز بنائے.  پاور پلے کے 5 اووروں میں گلیڈئیرزز نے سہولت کے ساتھ 48 رنز بنا لئے تھے۔اس  کے بعد پہلے سعود شکیل گئے پھر جیسن روئے52رنز اور ان کے ساتھ  خواجہ نافع 2 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

 

کراچی کنگز کی بیٹنگ

آج کےاہم میچ میں  کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  20 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  165 رنز بنائے۔پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کا 17 واں میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

کراچی  کنگز کے جیمز وینس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود اور حسن علی 2 ،2 رنز بنا سکے۔ ٹم سیفرٹ 21 ، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے۔ عرفان خان نے 15 رنز بنائے،   زاہد محمود 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ جبکہ انور علی نے 25 رنز  بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ

کوئٹہ گلیڈئیٹرز  کی جانب سے ابرار احمد نے 3وکٹیں لیں۔ عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں زلزلہ

کل اسلام آباد یونائٹڈ سے ہارنے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم مین بڑا زلزلہ آیا اور سب کچھ اتھل پتھل ہو گیا۔ آج جمعرات کی شب جو ٹیم نیشنل سٹیڈیم میں کھیلنے کے لئے بھیجی گئی اس میں چار نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ آج کے میچ کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم میں  ڈپلائے ، میر حمزا، تبریز شمشی اور  عامر خان شامل نہیں ہیں۔ان کی جگہ جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور مرزابانی کو لایا گیا ہے۔

 کراچی کنگز  کی مینیجمنٹ کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات ان کےکھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہوا ہے۔ کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ڈپلائے ہسپتال میں داخل ہیں۔

ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز میں سہیل خان کی انٹری

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، محمد عامر کی جگہ سہیل خان پلیئنگ الیون کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 ٹاس کس نے جیتا

آج کے میچ میں ٹاس  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے جیتا۔ روسو نے اپنے باؤلرز سکواڈ کی سکور کو کنٹین کرنے اور  اپنی بیٹنگ لائن کی ٹارگٹ چیز کرنے کی صلاحیتوں  پر بھروسہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ کے کے کے بیٹرز 20 اوورز میں صرف 165 رنز بنا سکے، کل کے میچ میں بھی کراچی کنگز سے پہلے کھیل کر اتنا ہی مجموعہ بنا تھا اور کراچی کنگز میچ ہار گئی تھی۔


 کراچی کنگز  اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

آج کا میچ ہونے سے پہلے دونوں ٹیمیں پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر جس پوزیشن پر تھیں میچ ختم ہونے کے بعد بھی اسی پوزیشن پر ہیں۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  اس میچ سے پہلے ٹورنامنٹ میں4 میچز کھیلے، اسے  3 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔ اس کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن دوسری تھی۔ یہ میچ جیتنے کے بعد بھی اس کی پوزیشن برقرار ہے۔

کراچی کنگز کی آج شام پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن 5 تھے یہ میچ ہار کر بھی اس کی پوزیشن پانچوین ہے تاہم اب اس کے  چوتھی پوزیشن تک پہنچنے کا امکان معدوم ہو گیا ہے۔