پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کی تیاریاں مکمل

 پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کی تیاریاں مکمل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اَپ، تقرر و تبادلوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

 ذرائع کے مطابق 6 سینئر سرکاری افسران کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کردی گئیں،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سہیل اشرف، ایس پی زین عاصم، ایس پی ارتضیٰ کمیل، ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رفیع اللہ اور محمد عثمان باوجوہ پی سی بی امور چلائیں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی  تمام افسران کی کرکٹ  بورڈ میں خدمات کا تعین کریں گے۔

 ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کے آئین میں تبدیلی کی جائے گی، سہیل اشرف کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ ختم کردیا جائے گا، اس وقت یہ عہدہ سلمان نصیر کے پاس ہے۔

  ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور ٹیم مینجمنٹ سمیت دیگر تبدیلیاں کی جائیں گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کی باگ ڈور سونپی جائے گی جبکہ رفیع اللہ ڈائریکٹر میڈیا کے فرائض نبھائیں گے۔

 ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی قواعد کے تحت چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائریکٹر یا ملازم کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جاسکتا ہے، ڈیپوٹیشن پر سرکاری افسران کی بورڈ میں فی الحال 2 سال کیلئے تقرریاں کی جارہی ہیں جن ميں توسیع ممکن ہے۔