ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش برسانے والا طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ؛مختلف علاقوں میں بارش

بارش برسانے والا طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ؛مختلف علاقوں میں بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بارش  برسانے  والا طاقتور  مغربی موسمی  سسٹم  بلوچستان میں داخل ہوگیا، جس کے  زیر اثر گوادر  اور  جیونی سمیت  مختلف  علاقوں میں  بارش ہوئی ہے۔

 این ڈی ایم اے نے سسٹم کے زیر اثر ملک کے دیگر حصوں میں بارشوں اور  پہاڑوں پر برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفانی تودے گرنےکا خدشہ ہے۔

 راولپنڈی اور  اسلام آباد میں 31 دسمبر سے یکم  جنوری  تک  بارش ہونےکا امکان ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں بھی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بارش سے دھند میں کمی آنےکا امکان ہے۔ جنرل مینیجراین ایچ اےنے کہابلوچستان میں کوئٹہ چمن،کچلاک مسلم باغ سیکشنزمیں برفباری ہوتی ہے،،تمام سیکشنز میں برف ہٹانے والی مشینری اور تربیت یافتہ اسٹاف 24 گھنٹے ہوگا،بلوچستان میں20 جنوری سے برفباری کا ایک اور اسپل بھی متوقع ہے۔

 شمالی بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا ہے جہاں  پارا نقطہ انجماد سے نیچےگرگیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ناران، کاغان، سوات، دیر، کوہستان اور مری میں برفباری متوقع ہے۔