ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا اور انگلینڈ کا تباہ کن میچ ۔۔آئی سی سی کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کا تباہ کن میچ ۔۔آئی سی سی کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان  کھیلے گئے چوتھے ایشز ٹیسٹ کیلئے پچ کو “ غیر تسلی بخشقرار دیتے ہوئے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی)  کو ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا ہے۔ MCG میں کھیلا جانے والا یہ میچ دو دن کے اندر ختم ہو گیا تھا ، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تنقید  کی جارہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ روز میلبرن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور ایم سی جی کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا۔ میچ ریفری جیف کرو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پچ  بالرز  کے لیے ضرورت سے زیادہ مدد گار تھی۔ چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن 20 وکٹیں گر گئی تھیں ، انگلینڈ نے دو دن کے اندر ٹیسٹ جیت لیا تھا۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کے لیے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ غیر تسلی بخش تھی، اس لیے ایم سی جی کو آئی سی سی پچ اور آؤٹ فیلڈ مانیٹرنگ کے عمل کے تحت ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ اگر 6 ڈیمیرٹ پوائنٹس جمع ہوتے ہیں تو گراؤنڈ کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جیف کرو نے کہا کہ ایم سی جی پچ گیند بازوں کے لیے حد سے زیادہ مددگار تھی۔پہلے دن 20 اور دوسرے دن 16 وکٹیں گریں اور کوئی بلے باز نصف سنچری تک نہیں بنا پایا ب۔ پچ غیر تسلی بخش تھی، اور MCG کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ملا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور کرکٹ آسٹریلیا نے بھی پچ پر تنقید کی تھی ۔ آسٹریلیا نے پانچ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز کے پہلے تین ٹیسٹ میچ کر سیریز پر پہلے ہی قبضہ کرلیا ہے۔ لیکن میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی ۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔