ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5G سروس بڑے شہروں میں کب ملے گی؟ اہم خبر

5G سروس بڑے شہروں میں کب ملے گی؟ اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 5G سروس کو نیلامی کے 6 ماہ کے اندر بڑے شہروں میں رول آوٹ کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کی جانب سے 5G سپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔گائیڈ لائنز میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے مقاصد، دائرہ کار اور شرائط واضح کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت پالیسی گائیڈ لائنز میں ہر بینڈ کی بنیادی قیمت کا تعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت  نے کنسلٹنٹ کی رپورٹ کے مطابق سپیکٹرم کی قیمت کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔قیمت کم رکھ کر 5G سروس کی جلد فراہمی کی شرائط عائد کی جائیگی کی۔ 5G سروس کو نیلامی کے 6 ماہ کے اندر بڑے شہروں میں رول آوٹ کیا جائے گا۔

فائیو جی سپیکٹرم فروری 2026 کے وسط میں متوقع ہے۔ پی ٹی اے نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی۔پالیسی گائیڈ لائنز کے بعد پی ٹی اے نیلامی کے فارمیٹ، اسپیکٹرم بینڈزکو حتمی شکل دے گا ۔ پی ٹی اے ریزرو قیمت، لاٹ سائز اور رول آؤٹ ذمہ داریوں کو حتمی شکل دے گا۔

پی ٹی اے تفصیلی انفارمیشن میمورنڈم میں سپیکٹرم سے متعلق تکنیکی، قانونی اور تجارتی نکات جاری کرے گا۔انفارمیشن میمورنڈم میں نیلامی کا طریقہ کار، بولی کے قواعد اور اہلیت کا معیار شامل ہوگا ۔فائیو جی انفارمیشن میمورنڈم میں اسپیکٹرم کی حد اور ادائیگی کے شیڈول کی وضاحت شامل ہوگی۔

پی ٹی اے انفارمیشن میمورنڈم میں نیلامی سے متعلق لائسنس کی شرائط اور تعمیل کی ذمہ داریاں شامل ہوں گی۔ نیٹ ورک رول آؤٹ ٹائم لائن، کوریج اہداف اور سروس کے معیار سے متعلق تقاضے بھی اسی دستاویز کا حصہ ہوں گے۔

پی ٹی اے نیلامی کے قواعد، اہلیت کے معیار، بولی کے مراحل اور مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔دلچسپی رکھنے والے ٹیلی کام آپریٹرز کو نیلامی میں شرکت کے لیے درخواستیں، بینک گارنٹیز اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔طے شدہ قوائد کے تحت سپیکٹرم کی نیلامی مکمل کرکے کامیاب بولی دہندگان کو سپیکٹرم لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کنسلٹنٹ نے رپورٹ میں سپیکٹرم کی قیمت کم رکھنے کی تجویز دی ہے، حکومت سپیکٹرم کی قیمت کم رکھ کر کمپنیوں انفراسٹریکچر پر انوسٹمنٹ پر زور دے گی،سپیکٹرم کی قیمت کم رکھنے کی صورت میں تمام آپریٹرز نے نیلامی میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کردی۔