(ویب ڈیسک)نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، مایوں اور مہندی کے بعد ان کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔
استاد راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی صاحبزادی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
ماہین خان کی شادی شایان کے ساتھ لاہور میں ہوئی، نکاح سمیت مایوں اور دیگر تقریبات میں قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین کی جانب سے ماہین خان کے لباس پر تنقید بھی سامنے آئی تھی،بعد ازاں، مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئیں ۔
ماہین خان کی بارات لاہور میں ہوئی،اس موقع پر وہ روایتی سرخ پاکستانی دلہن کے جوڑے میں ملبوس تھیں جس کے ساتھ انہوں نے ونٹیج طرز کے بھاری زیورات پہن رکھے تھے،اس موقع پران کے دولہے نے کالی شیروانی پہنی ہوئی تھی جبکہ راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان ہلکی سنہری شیروانی میں نظر آئے۔
تقریب میں نامور پاکستانی اداکار اور پاکستان آئیڈل میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ بطور جج شریک فواد خان بطوربھی خصوصی طورپرشریک ہوئے، وہ بھی مدھم سنہری شیروانی میں ملبوس خوبصورت دکھائی دیے۔