(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کو قتل کر دیا گیا،اداکارہ کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ اداکارہ اور ان کے فلم پروڈیوسر شوہر پراکاش کماراور دوسالہ بیٹی اپنی گاڑی پر نیشنل ہائی وے نمبر 16 پر سفر کرتے ہوئے کلکتہ جارہے تھے ، صبح چھ بجے کے قریب کمار نے مہیشریکھا کے علاقے میں سٹاپ کیا ، اس دوران تین افراد نے اداکارہ سے قیمتی سامان لوٹنے کیلئے حملہ کیا ۔
اسی دوران اداکارہ نے اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے ریا کماری پر گولی چلا دی جس سے ان کی موت ہو گئی، چوری کی واردات کرنے والے ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،کمار نے فوری اپنی اہلیہ کو گاڑی میںلٹایا اور تین کلومیٹر تک مدد ڈھونڈتا رہا ، پھر اسے کچھ لوگ نظر آئے اور انہیں واقعہ سے متعلق بتایا ، ان لوگوں نے کمار کو ایس سی سی میڈیکل کالج لے جانے میں مدد کی لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے جھارکنڈ کی اداکارہ ریا کماری کو مردہ قرار دیدیا۔
پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ خاتون کے شوہر سے بھی سوال و جوابات کئے جارہے ہیں، ابھی بیٹی کی عمر بہت کم ہے اور ہم ان سے بھی بعد میں بات کرنے کی کوشش کریں گے ، ہم ان لوگوں سے بھی بات چیت کر رہے ہیں جنہوں نے ہسپتال لے جانے میں مدد دی ،پولیس نے فرانزک کیلئے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔